Skip to main content

Poverty Initiatives (Urdu)

غربت کے بارے میں اعلامیہ

 نارتھ لنارکشائر کونسل اور این ایچ ایس لنارکشائر تیسرے سیکٹر میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر غربت اور عدم تحفظ سے نمٹنے اوراپنی کمیونٹیز پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ہمارے تمام باشندوں کے لیے مواقع کی برابری کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

ایندھن کی غربت

ہم جانتے ہیں کہ ایندھن کی غربت بہت سے لوگوں کے لیے ایک مسئلہ ہے اور موسم سرما میں ایندھن کے اخراجات کو کم رکھنے کے لیے یہ معاملہ پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اگر آپ اپنے توانائی کے اخراجات کے بارے میں فکر مند ہیں تو مدد دستیاب ہے۔ آپ ہوم انرجی اسکاٹ لینڈ کو 2282 808 0808 پر مفت کال کر سکتے ہیں یا اس پر ای میل کریںadviceteam@sc.homeenergyscotland.org ہماری فنانشیئل انکلوژن ٹیم ایندھن کی غربت کا سامنا کرنے والے گھرانوں کو عملی مدد اور مشورے بھی فراہم کر سکتی ہے۔ ?What is fuel poverty and where to get help

یونیورسل کریڈٹ (Universal Credit)

یونیورسل کریڈٹ میں 20£ کی کمی آپ کے بلوں اور قرضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔  اگر آپ اپنے بینی فیٹس کا جائزہ لگوانا چاہتے ہوں یا قرضوں اور بجٹ سازی میں مددحاصل کرنا چاہتے ہوں تو 332551 01698 پر کال کریں یا اس پرای میل کریں  FIT@northlan.gov.uk

 روزگار

نارتھ لنارکشائر آپ کو روزگار حاصل کرنے، آپ کے اوقات کار میں اضافہ کرنے یا اگر آپ کو کام کی چھانٹی کا سامنا ہو  یا آپ کو روزگار سے الگ کر دیا گیا ہو تو آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ ہماری معاون ایمپلائمنٹ سروس ہمارے تجربہ کار جاب کوچز کے ذریعے معذور افراد اور مشکلات کا سامنا کرنے والوں کو صحیح نوکری کی تلاش میں حقیقی مدد فراہم کرتی ہے۔  روزگار کے بارے میں ہماری معاونت آپ کو مطلوبہ تربیت فراہم کر سکتی ہے، بچوں کی دیکھ بھال میں مدد دے سکتی ہے اور یہ آپ کے کام پرچلے جانے کے بعد بھی موجود رہے گی۔  یہاں پر سائن اپ کریں Sign-Up - North Lanarkshire's Working (northlanarkshiresworking.co.uk) یا اس پر فون کریں 226 0730 0800۔

امیگریشن کے بارے میں مشورہ

اگر آپ شمالی لنارکشائر کے رہائشی ہوں اور آپ کو اپنی امیگریشن کی حیثیت کے بارے میں معلومات یا مشورے کی ضرورت ہو تو آپ اتھنیک مائنارٹی لاء سینٹر سے مفت قانونی مشورے تک رسائی حاصل کر سکتے/سکتی ہیں - 2888 204 0141 پر کال کریں۔

فرلو کا اختتام

فرلو 30 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گئی تھی۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے روزگار کے حالات بدل گئے ہوں، آپ اس وقت بے روزگار ہوں، آپ کے گھنٹے کم ہو گئے ہوں یا گھنٹوں کو بڑھا دیا گیا ہو اور آپ کو مالی / روزگار کے بارے میں مشورہ یا مدد درکار ہو تو 332552 01698 پر کال کریں یا اس پر ای میل کریں۔

 65کے لیے تفریحی کی فحال رکنیت

ہم نے اپنے 65 سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے تفریحی کی فحال رکنیت متعارف کروائی ہے۔  یہ اسکیم ہماری تفریحی سہولیات تک لامحدود رسائی فراہم  کرتی ہے جن میں جم، فٹنس کلاسیں، تیراکی، ہیلتھ سوئٹ اینڈ بہٹر شامل ہے لیکن اس کے باوجود بھی پورے سال کے لیے صرف 50£  ہے۔ سائن اپ کرنے کے لیے ہماری ویب سائیٹ ویزٹ کریں  https://www.nlleisure.co.uk/new-2020/active-65 یا ہماری ممبرشب ٹیم کو اس نمبر پر فون کریں 341969 01236 اور 11 سے 15 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے - اب آپ چھ ماہ کی جونیئر جم

Page last updated:
18 Jan 2022

Help us improve this pageClose

We're sorry this page didn't meet your expectations this time. Please let us know if you have any feedback to help us improve the content.

If you have a question or comment about a council service or would like a reply, please contact us.

Thank you for your feedback